(یو این آئی) مرکزی حکومت نے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں محدود فوجی کارروائی (سرجیکل اسٹرائک) کے بعد پورے ملک میں سیکورٹی انتظامات سخت کرنے اور پاکستان کی سرحد سے ملحق علاقوں کو خالی کرانے کی ہدایت دی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے مقبوضہ
کشمیر میں فوج کی کارروائی کے بعد پیدا ہوئے حالات کے پیش نظر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، فوجی سربراہ اور فوجی آپریشن ڈائریکٹر جنرل کے علاوہ میٹنگ میں کئی دیگر سینئر حکام نے بھی حصہ لیا۔